مکتھل میں عیدالفطر سادگری کے ساتھ منائی گئی

   

Ferty9 Clinic

مصافحہ سے احتراز ، وبائی مرض سے تحفظ کیلئے دعاؤں کا اہتمام
مکتھل /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر مکتھل ٹاون میں عیدالفطر انتہائی سادگی مگر جوش ایمانی سے بھرپور ایک مثالی انداز میں منائی گئی ۔ لاک ڈاؤن اور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے تمام تر احتیاطی اقدامات کو روبہ عمل لاتے ہوئے مکتھل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختلف مقامات پر صبح کی ابتدائی ساعتوں میں 6.15 بجے ، 6.30 بجے اور 7 بجے مسملمانان مکتھل نے نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ نماز عیدالفطر ادا کی اور حکومت کے امتناعی احکام کو ملحوظ رکھ کر عیدگاہ جانے سے احتراز کیا گیا ۔ اس کے علاوہ مسلمانان مکتھل نے نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے بعد آپس میں مصافحہ سے گریز کرتے ہوئے سماجی فاصلہ کے ساتھ سلام و عید کی مبارکبادی کا ایک دوسرے سے تبادلہ کیا جبکہ مستقر پر تقریباً 15 مقامات پر نماز عیدالفطر ادا کی گئی ۔ جناب سی نظام پاشاہ صدر ضلع کوآپریٹیو سنٹرل بنک محبوب نگر نے اپنے گھر پر نماز عیدالفطر ادا کی ۔ رکن اسمبلی مکتھل سی رام موہن ریڈی مختلف سماجی جماعتوں کے قائدین و عوامی نمائندے اور دیگر قائدین برادران وطن نے مسلمانوں کو فون کے ذریعہ عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عید سعید کی خوشیوں میں حصہ لیا۔