مکتھل ۔ مسلمانان مکتھل نے حضرت نبیؐ رحمت کی شان اقدس میں نوپور شرما جیسی خبیث الفطرت خاتون کی زہر افشانی اور دیگر زہرآلود ذہنوں کے حامل افراد کے خلاف گستاخانہ کلمات پر اپنے شدید غم و غصہ اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تحصیلدار مکتھل کو ایک یادداشت حوالہ کی اور حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ انسان نما ان حیوانوں کو فوری گرفتار کرتے ہوئے سخت سزا دے کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔ اس موقع پر مولانا حافظ عبدالقوی حسام خطیب عبدالقدیر، بی دلدار حسن، شرف الدین، نور الدین صدر مسجد نور، عبدالرحمان برہان، سالم چاؤش، شمس الدین، رحیم پٹیل، محمد جمشیر علی، نصیر الدین برہان، محمد فیاض، زاہد علی، ڈاکٹر غوث، عامر چاؤش و دیگر بزرگوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد کے علاوہ مسٹر راملو سب انسپکٹر پولیس مکتھل موجود تھے۔