سنگاریڈی 18 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پیر طریقت حضرت میاں سید محمد فضل المتین معینی چشتی بارگاہ عالیہ حضور خواجہ غریب نواز ؒاجمیر شریف نے آصف ثامن نواب میر برکت علی خان والاشان مکرم جاہ بہادر کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مکرم جاہ بہادر سے ان کی کئی ملاقاتیں ہوئی اور انہی کی وکالت سے بارگاہ غریب نواز میں مکرم جاہ بہادر نے حاضری دی تھی۔ مکرم جاہ بہادر نے چیریان پیالس حیدرآباد میں امریکی صدر کینڈی کی اہلیہ کے اعزاز میں استقبالیہ ترتیب دیا تھا جس میں وہ بھی مدعو تھے۔ مکرم جاہ بہادر بہت ذہین اور بے مثال شخصیت اور آصف جاہی روایت کے پاسدار تھے۔ انھوں نے بہت ساری خوشگوار یادیں چھوڑی ہے۔ اللہ رب العزت انھیں غریق رحمت کرے اور ان کی مغفرت فرماے آمین۔