مکل رائے کا پی اے سی کمیٹی کے چیرمین کے عہدہ سے استعفیٰ

   

کولکاتا: مغربی بنگا ل اسمبلی انتخابات کے بعد ڈرامائی انداز میں بی جے پی چھوڑ کر ایک بار پھر ممتا بنرجی کی ٹیم کا حصہ بننے والے مکل رائے نے طویل تنازعہ کے بعد اسمبلی کی پی اے سی کمیٹی کے چیرمین کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ اسمبلی کے ذرائع کے مطابق گزشتہ جمعہ کو اسمبلی کے اجلاس میں چیئرپرسن بمان بنرجی نے 41 کمیٹیوں کی میعاد مزید ایک سال کے لیے بڑھا دی تھی۔ اس لیے مکل رائے کی بطور پی اے سی چیئرمین میعاد میں ایک سال کی توسیع ہوگئی تھی۔ اس کے باوجود مکل رائے نے پیر کو اسپیکرکو ای میل بھیج کر استعفیٰ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔مکل رائے کے اس قدم سے سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔