مکہ مسجد میں نماز جمعہ مجموعی طور پر پُرامن رہی

   

نعرہ بازی کے معمولی واقعات ، پولیس کمشنر انجنی کمار کا بیان

حیدرآباد /20 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے جمعہ کو کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف نعرہ بازی کے چند واقعات کے سواء تاریخی مکہ مسجد میں آج نماز جمعہ پرامن طور پر گذر گئی ۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ شہر پُر امن ہے سی سی اے ( شہری ترمیمی قانون ) کے خلاف چند نعرے لگائے جانے کے سواء مکہ مسجد اور اطراف کی صورتحال پُر امن رہی اگرچہ اس علاقہ میں کوئی اضافی فورس تعینات نہیں کی گئی تھی لیکن ہمارے سینئیر عہدیدار مسجد کے قریب موجود تھے ‘‘ ۔ شہر میں گذشتہ چند دن سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گذشتہ چند دن سے سیاسی جماعتوں اور طلباء کے بشمول مختلف تنظیموں کے احتجاج جاری ہے ۔