مکہ مکرمہ ۔ /29 اگست (سیاست ڈاٹ کام)حکومت سعودی عرب نے مکہ معظمہ کو ’’اسمارٹ سٹی‘‘ بنانے کے ٹارگٹ کا آغاز کردیا ہے ۔ گورنر مکہ معظمہ اور مشیر خادم الحرمین شریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز شہزادہ خالد الفیصل نے دو ہفتہ قبل اس کا اعلان کیا کہ مکہ مکرمہ کو اسمارٹ سٹی بنایا جائے گا ۔ اس پراجکٹ کا مقصد عصری ٹرانسپورٹ سہولتیں عازمین حج اور عمر رسیدہ عازمین حج و عمرہ کو فراہم کرنا ہے ۔ شہر کے شاہی عہدیدار اس پراجکٹ کو فروغ دینے میں بھی تعاون کریں گے ۔ عہدیداروں کے بموجب مکہ معظمہ کو اسمارٹ سٹی بنانے کی ذمہ داری ایک جاپانی کمپنی کے سپرد کی گئی ہے ۔ اس پراجکٹ کے تحت 400 اسمارٹ بسیں 2020 ء میں مکہ مکرمہ میں چلائی جائیں گی ۔ اس تعداد کو 2000 ء تک آئندہ 5 سال میں بڑھادیا جائے گا ۔ یہ بسیں جاپان ساختہ ہوں گی ۔ یہ بسیں دور افتادہ کنٹرول سسٹم اور ان میں نصب جی ٹی ایس سسٹم کے ذریعہ انہیں کنٹرول کرنے میں مدد دیں گی ۔ مسافروں کی رہنمائی کیلئے ہدایتیں بس کے اسکرین پر عربی اور انگریزی میں شائع کی جائیں گی ۔