ریاض: مسجد الحرام کے حکام نے حجاج اور زائرین کی مدد کیلئے روبوٹ متعارف کرائے ہیں۔ ان کا مقصد آبِ زمزم کی بوتلیں تقسیم کرنا اور مختلف مقامات کی صفائی میں مدد کرنا ہے۔کئی زبانوں میں معلومات کے ساتھ یہ آلات عمرہ زائرین کو رسومات ادا کرنے میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔