مکہ میں امر بالمعروف و نہی عن المنکرکا مرکز بند

   

Ferty9 Clinic

مکہ۔مکہ کے الرصیفہ محلے میں امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا مرکز کورونا وائرس کے معاملہ کی وجہ سے بند کردیا گیا۔ ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں مذہبی تعلیمات اور سماجی اقدار کی تلقین اور ان کی خلاف ورزی سے عوام کو روکنے والا ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر(نیکی کی ترغیب دینا اور برائی سے روکنا) کہلاتا ہے۔الرصیفہ محلے میں مرکز بند کرنے کا فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طورپر کیا گیا ہے۔ اسے سینیٹائز کرکے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔مرکز کو بند کرنے کا مقصد مرکز کے عملے کو نئے کورونا وائرس سے بچانا اور ان کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے پھیلاو سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔ قواعد کی پابندی کے لیے بلدیاتی اور صحت حکام تجارتی مراکز اور اداروں کے دورے کر رہے ہیں۔یادر ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکہ معظمہ شامل ہے جہاں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے متعدد مرتبہ کئی ادارے بند کئے گئے ہیں۔