مکیش امبانی 3,80,700 کروڑ روپئے کیساتھ دولتمند ترین ہندوستانی

,

   

1,86,500 کروڑ کے ساتھ ہندوجہ خاندان کو دوسرا اور 1,17,100 کروڑ کے ساتھ عظیم پریم جی کو تیسرا مقام
ممبئی۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی آئی ایف ایل ویلتھ حورن انڈیا ریچ لسٹ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ریلائنس انڈسنٹریز کے چیرمین مکیش امبانی 3,80,700 کروڑ روپئے کی خالص دولت کے ساتھ لگاتار آٹھویں سال بھی امیرترین ہندوستانیوں کی فہرست میں پہلے مقام پر رہے۔ لندن میں واقع ایس پی اندوجا اور ان ارکان خاندان کے اثاثے 1,86,500 کروڑ روپئے رہے اس طرح وہ تازہ ترین فہرست میں بدستور دوسرے مقام پر برقرار رہے۔ وِپرو کے بانی عظیم پریم جی 1,17,100 کروڑ روپئے کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔ آئی آئی ایف ایل حورن انڈیا ریچ لسٹ کے مطابق ایک ہزار کروڑ سے زائد دولت رکھنے والے ہندوستانیوں کی تعداد جو 2018ء میں 831 تھی اب بڑھ کر 953 ہوگئی ہے لیکن امریکی ڈالر کے اعتبار سے ہندوستانی ارب پتیوں کی تعداد جو گزشتہ سال 141 تھی اب گھٹ کر 138 ہوگئی۔ حورن رپورٹ انڈیا کے چیف ریسرچر اور منیجنگ ڈائرکٹر انس رحمان جنید نے کہا کہ ’’عالمی سطح پر دولت پیدا کرنے والے ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں اور چنانچہ معیشت کو ایک شکل دینے میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔ایک ایسے وقت جب حکومت ہند پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کا حدف مقرر کرچکی ہے ہمیں یقین ہے کہ دولتمند ہندوستانیوں کی فہرست میں آئندہ پانچ سال کے دوران بآسانی تین گنا اضافہ ہوگا۔ اس فہرست میں تعداد کے اعتبار سے 246 ممبئی کے صنعت کار سرفہرست ہیں، 175 کے ساتھ نئی دہلی کو دوسرا اور 77 کے ساتھ بنگلور کو تیسرا مقام حاصل ہے۔