نئی دہلی : ہندوستان کے جانے مانے صنعت کار اور ریلائنس انڈسٹریز کے صدرنشین مکیش امبانی اور ایپل کمپنی کے سی ای او چیف بیزوز کے درمیان زبردست رسہ کشی ہونے والی ہے ۔ 12جون کو ایک نیلامی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ڈزنی اسٹار ، ایپل ، گوگل ، سونی گروپ اور دیگر کمپنیاں حصہ لیں گی ۔ گذشتہ میں چیف بیزوز اور مکیش امبانی فیوچر ریٹیل کیلئے ایک دوسرے سے صف آراء ہوئے تھے ۔ 12 جون کو چار بکیٹس حقوق کیلئے نیلامی ہوگی جن میں ہندوستان میں ٹی وی حقوق ، ہندوستان میں ڈیجیٹل حقوق ، ہندوستان میں 18گیمز کے ہر سیزن کیلئے غیرشمولیت والے ڈیجیٹل حقوق اور سمندر پار ٹی وی اور ڈیجیٹل حقوق شامل ہیں ۔ 18 گیمز کے ہر سیزن کیلئے بولیاں لگانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کیلئے قوی امید ہے کہ اس کی نیلامی 1440 کروڑ روپئے تک حاصل کرسکتی ہے ۔ ہندوستان کا آئی پی ایل ٹورنمنٹ کئی ہفتو ں تک کھیلا جاتا ہے اور عام طور پر یہ ہر سال اپریل اور مئی کے مہینوں میں منعقد کیا جاتا ہے ۔