مکیش امبانی کا نیویارک میں 74.53 کروڑمالیتی فلیٹ فروخت

,

   

حیدرآباد۔/9 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ایشیا کی دولتمند ترین شخصیت مکیش امبانی دنیا کی انتہائی مہنگی رہائشی عمارت Antilia جس کی مالیت 15,000 کروڑ ہے میں قیام کرتے ہیں۔ مکیش اور ان کے افراد خاندان بشمول نیتا امبانی، اننت امبانی، آکاش امبانی، شلوکا مہتا امبانی اور پوتے ، نواسے ممبئی کے انتہائی عالیشان رہائشی ٹاور میں قیام کرتے ہیں۔ مکیش امبانی کے دنیا کے مختلف علاقوں میں کئی لکثرری جائیدادیں ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیویارک پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ مکیش امبانی نے نیویارک کے میان ہاٹن علاقہ میں اپنا ایک عالیشان فلیٹ 74.53 کروڑ ( 9 ملین امریکی ڈالر ) میں فروخت کیا ہے۔ مکیش امبانی کا یہ فلیٹ 400W، 12 اسٹریٹ کی چوتھی منزل پر واقع ہے جو سپیریئر انکلیو کے نام سے مشہور ہے۔ امبانی کا یہ عالیشان فلیٹ 2406 مربع فیٹ پر محیط ہے جس میں 2 بیڈ رومس موجود ہیں۔ تزئین نو کے بعد فروخت کئے گئے اس فلیٹ میں کئی سہولتیں ہیں جن میں یوگا، چلڈرنس پلے روم، لانچ ، وایلیٹ پارکنگ اور دوسری سہولتیں شامل ہیں۔ کئی برسوں تک اس اپارٹمنٹ میں کئی مشہور شخصیتیں قیام کرچکی ہیں جن میں مارک شیٹل ورک، لیسلی الیکزینڈر، مارک جیکب اور دوسرے شامل ہیں۔