نئی دہلی: ہندوستانی فضائیہ کا ایک مگ بائسن ۔ 21 جنگی طیارہ آج حادثے کا شکار ہوگیا اور بدقسمتی سے اس حادثے میں طیارے کے پائلٹ گروپ کیپٹن اے گپتا کی موت ہوگئی۔ فضائیہ نے آج ایک ٹویٹ میں کہاکہ فضائیہ کا مگ بائسن ۔ 21 طیارہ آج صبح وسطی ہندوستان میں واقع ایک فضائیہ اڈہ سے پرواز کے بعد حادثہ کا شکار ہوگیا۔ طیارے نے ایک جنگی ٹریننگ مشن کیلئے اڑان بھری تھی۔ایک دیگر ٹویٹ میں فضائیہ نے کہا،‘‘فضائیہ اس حادثے پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور متاثر کنبے کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے ۔’’حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی گئی ہے ۔
