مگ ۔21طیارہ حادثہ کا شکار

   

نئی دہلی 8مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) فضائیہ کا ایک مگ۔21بائسن جنگی طیارہ آج راجستھان میں بیکانیر کے نزدیک نال میں حادثہ کا شکار ہوگیا لیکن قسمت سے پائلٹ وقت رہتے پیراشوٹ کی مدد سے بحفاظت بچ کرنکلنے میں کامیاب رہا۔ فضائیہ کے ترجمان کے مطابق مگ۔21 جنگی طیارہ نے جمعہ کی دوپہر کو نال اے ئرفورس فوجی اڈے سے معمول کے مشن کی پرواز پر تھا لیکن یہ کچھ دیر بعد ہی حادثہ کا شکار ہوگیا ۔