حیدرآباد۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راو نے سماجی مصلح اور بہوجن فلاسفر مہاتما جیوتی راو پھولے کو ان کی 195 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما پھولے نے ملک کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے ذات پات کے امتیاز کو ختم کرنے اور دلتوں ‘ بہوجن اور خواتین کو با اختیار بنانے کی سمت جو کام کیا ہے وہ مثالی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت تلنگانہ سماجی و معاشی ترقی پر مہاتما پھولے کی خدمات سے جذبہ حاصل کرتی ہے ۔