نارائن پیٹ میں فریڈم رن کا انعقاد ، رکن ا سمبلی راجندر ریڈی کا خطاب
نارائن پیٹ ۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے پرامن طریقہ سے جنگ لڑی اور ملک کو آزادی دلائی ۔ ان عظیم قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی ۔ ان خیالات کااظہار رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے ملک کی آزادی کی 75 ویں جشن آزادی کے ایک حصہ کے طور پرآج ’’ فریڈم رن ‘‘ کے موقع پر کیا ۔ فریڈم رن کا اہتمام آج صبح 6 بجے پولیس پریڈ گراؤنڈ سے امبیڈکر چوراہا تک کی گئی ۔ فریڈم رن کا آغاز رکناسمبلی مسٹر ایس راجندر ریڈی نے جھنڈی دکھاکر کیا ۔ جو ویرساورکر چوک نرسی چوراہا سے ہوتی ہوئی امبیڈکر چوراہا پہونچی ۔ ضلع ایس پی مسٹر این وینکٹشورا راؤ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کو 75 سال مکمل ہونے پر مرکزی و ریاستی حکومتوں نے آزادی کیلئے لڑنے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کو یاد کرنے کے ارادے سے آزادی کی امرت اتسو کا اہتمام کر رہی ہے ۔ اس رن میں سرکاری عہدیدار پولیس ، طلباء ، طالبات اساتذہ ، ملازمین ، رضاکار تنظیموں اور اداروں سے وابستہ افراد اور خاتون مہیلا تنظیموں نے شرکت کی ۔ اس رن میں اڈیشنل کلکٹر شریمتی پدماجا رانی ، آر ڈی او رامچندر نائیک ، ڈی ایس پی ستیہ نارائنا ، میونسپل کمشنر ضلع ریڈ کراس سوسائٹی صدر سدرشن ریڈی ، چیرپرسن شریمتی چندرکانت سی آ:ی سری کانت ریڈی و دیگر نے شرکت کی ۔