مہاتما گاندھی کی 72 ویں برسی، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر اہم وزراء کا خراج

,

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 72 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج پیش کیا اور ان کی واقع راج گھاٹ میں ان کی سمادھی پر حاضری دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے ٹوئٹربلاگ میں لکھا کہ ”بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھی راج گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم کو خراج پیش کیا۔

 

ان کے علاوہ کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، نے بھی راج گھاٹ پہنچ کر خراج پیش کیا۔ واضح رہے کہ 30 جنوری 1948 ء میں ناتھورام گوڈسے نامی ایک شخص نے گاندھی جی کو گولی مار کرہلاک کردیا تھا۔