مہاتما گاندھی کے پڑپوتے جلیان والا باغ پہنچے

   

امرتسر۔ 15 فروری(سیاست ڈاٹ کام) گاندھی جی کے پڑپوتے ڈاکٹر آنند گوکانی نے کل جلیان والا باغ میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ڈاکٹر آنند گوکانی مہاتما گاندھی کی پوتری کے فرزند ہیں۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی ڈاکٹر راج کمار ویرکا بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔ ڈاکٹر گوکانی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے 11اصولوں میں سے ایک اصول،تمام مذاہب ایک ساتھ ہیں، بھی ہے اسے آج اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے ورنہ ملک بکھر سکتا ہے ۔