مہاجر مزدور سوپر ہیرو : سونو سود

   

ممبئی12جون (سیاست ڈاٹ کام ) بالی وڈ اداکار سونو سود خود کو نہیں بلکہ مہاجر مزدوروں کو سپر ہیرو سمجھتے ہیں۔کورونا بحران کے درمیان سونو سود کی ایک الگ ہی شبیہ سامنے آئی ہے ۔ انہوں نے جس انداز میں مہاجر مزدوروں کی مدد کرکے انہیں ان کے گھروں تک پہنچایا ہے اسی کے پیش نظر ہر شخص ان کی تعریف کررہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی سونو سود کو زبردست حمایت حاصل ہورہی ہے ، کوئی ان کے کام کی تعریف کررہا ہے تو کوئی انہیں حقیقی زندگی کاہیرو بتارہا ہے ۔ایک یوزر نے سوشل میڈیا پر اسپائیڈر مین، بیٹ مین، کیپٹن امریکہ اور آئرن مین کی فوٹو شیئر کی ہے لیکن اس عام فوٹو کو خاص فوٹو بنادیا گیا ہے ۔ اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے یوزر نے کہا ‘‘ہمارے پاس بھی ایک اصلی ہیرو ہے ۔ یہ فوٹو دکھاتا ہے کہ سائنس فکشن ہیرو تو اصلی ہیرو سے کافی پیچھے ہوتے ہیں۔ آپ کے لئے بہت احترام ہے سونو سر‘‘۔سونو سود نے یوزر کے اس پوسٹ پر ری ایکٹ کرتے ہوئے لکھا ’’اصل سپر ہیرو ہمارے مہاجر مزدور ہیں۔ میں ہیرو نہیں ہوں، ان کے اندر اتنی ہمت ہے کہ وہ اپنے پیروں پر اس ملک کا سفر کرلیتے ہیں‘‘۔