مہاجرین کے ’’پش بیک ‘‘ کی تفتیش کرنے یورپی یونین کا مطالبہ

   

برسلز : یورپی یونین نے کروشیا اور یونان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی سرحدوں سے پناہ کے متلاشی افراد کو مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے واپس بھیجنے کے عمل کی تحقیقات کرائی جائیں۔ برسلز میں یورپی یونین کی کمشنر برائے داخلی امور یلوا یوہانسن نے ایسی میڈیا رپورٹوں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جن کے مطابق پناہ کے متلاشی افراد کو یورپی سرحدی علاقوں سے زبردستی واپس بھیجا جا رہا ہے۔ زاغرب حکومت نے اس بارے میں جامع چھان بین کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ایتھنز حکومت نے ان الزامات کی کھل کر تردید کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق رومانیہ کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی مہاجرین کو’پْش بیک‘ کیا گیا۔