مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: راج ٹھاکرے کی پارٹی نے کیا اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

,

   

مہارشٹرا راج ٹھاکرے کی ایم این ایس پارٹی ریاست کے انے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی۔ پارٹی کے سربراہ راج ٹھاکرے نے آج باضابطہ طور پر اعلان بھی کردیا ہے۔ پارٹی کے اراکین کے اجلاس کے دوران راج نے یہ واضح کیا کہ وہ لڑیں گے بھی جیتیں گے بھی، مگر ابھی تک یہ صاف نہیں ہوا ہے کہ وہ کتنی سیٹوں پر لڑیں گے۔

مگر پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 125 نشستیں لڑ سکتے ہیں، یہ بات بھی ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کیا پارٹی کسی کے ساتھ اتحاد کرے گی یا تنہا میدان میں اترے گی۔ حالانکہ اسے لے کر بھی پارٹی لیڈروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اتنی سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہیں گے کہ کسی پارٹی کو اکثریت نہ ملنے کی حالت میں وہ ’کنگ میکر‘ کا رول نبھا ئیں گے۔

راج ٹھاکرے نے اپنے اس فیصلہ سے 2019 کے شروع میں سب کو حیران کیا تھا کہ جب انہوں کہا کہ 2019 کے عام انتخابات میں وہ حصہ نہیں لیں گے،مگر اسکے باوجود برسراقتدار بی جے پی کے کے خلاف ماحول بنانے میں جی جان سے جٹ گئی تھی۔ راج ٹھاکرے کی ریلیوں میں اعلیٰ تکنیک کا استعمال ہوا تھا اور ان کی ہندی تقریروں کے ویڈیو دوسری ریاستوں میں بھی بھیجے گئے تھے۔ راج ٹھاکرے نے اس دوران ’لاؤ رے ویڈیو‘ (ویڈیو چلا) پروگرام کے ذریعہ سے حکومت کے خلاف پرزورمہم چلائی تھی۔

اسی دوران راج ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ ان کے اور شرد پوار کے خلاف ای ڈی کی جانچ اس لیے کرائی جا رہی ہے تاکہ انتخاب میں کوئی معاشی مدد نہ مل سکے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ای ڈی یا کوئی دوسری ایجنسی جب پیچھے پڑتی ہے تو کاروباری یا انتخاب میں مدد کرنے والے لوگ رابطہ کرنے سے بچتے ہیں، فون بھی نہیں اٹھا پاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان کے انتخابات لڑنے کے فیصلے سے بی جے پی اور شیوسینا کے خیمہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اور انکے اتحاد کےلیے راج ٹھاکرے کانٹے کے مانند ثابت ہو سکتے ہیں۔