ممبئی،14 مئی(سیاست ڈاٹ کام)کورونا سپاہی مہاراشٹر پولیس کے لئے وائرس بہت خطرناک ثابت ہورہا ہے اور جمعرات تک 1001 پولیس اہلکار اور افسر اس سے متاثر ہوئے ہیں اور آٹھ کی موت ہوچکی ہے ۔مہاراشٹر کی طرف سے آج دی گئی اطلاع کے مطابق دستے کے کُل 1001 اہلکار کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔ان میں 107 افسر اور 894پولیس اہلکار ہیں۔ ریاست میں دستے کے 851 معاملے فعال ہیں جس میں 89 افسر اور 762 سپاہی ہیں۔ 122 ٹھیک ہوئے ہیں جس میں آٹھ افسر اور 124سپاہی ہیں۔پولیس کے مطابق آٹھ کی موت ہوچکی ہے ۔