مہاراشٹر میں صدر راج نافذ ہوچکا ہے، اسی بیچ یہ خبر آ رہی ہے کہ مہاراشٹر میں حکومت سازی کی بھی راہ ہموار ہوتی جا رہی ہے، این سی پی، کانگریس اور شیوسینا کے بیچ بات پکی ہونے کی خبر موثر ذرائع سے آ رہی ہے، شیوسینا کا وزیر اعلیٰ پورے پانچ سال تک رہے گا، اور کانگریس این سی پی نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ کئ وزرا پر رضامندی کا اظہار کرے گی۔
این سی پی کے لیڈر نواب ملک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کو لے کر بھاجپا اور شیوسینا کے بیچ نوک جھوک ہوئی تھی ایسے میں ہم اس شرط کو چھوڑ کر ریاست کی بہتری کےلیے نائب وزیر اعلیٰ پر سمجھوتہ کر لیں گے۔
آپ کو معلوم ہو کہ گزشتہ جمعرات کو پہلی بار تینوں جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں بہت سی باتوں پر سمجھوتہ کیا گیا، اور پورا پروگرام بنایا گیا ہے، جلد ہی حکومت سازی کا پروگرام شروع کیا جائے گا، ذرائع سے خبر ملی ہے کہ کسان قرض معافی ، فصل بیمہ اسکیم کا جائزہ ، روزگار ، چھترپتی شیواجی مہاراج اور بی آر امبیڈکر میموریل وغیرہ اسکیموں پر تینوں جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں حکومت کی تشکیل کو لے کر ان پارٹیوں کے درمیان مسلسل اجلاس ہو رہے ہیں اور بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے، اطلاع کے مطابق کانگریس کو 12 وزرات اور این سی پی اور شیوسینا کے کھاتے میں 14-14 وزرات اۓ گی۔