مہاراشٹر میں سخت لاک ڈاون کی ضرورت نہیں ، کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاری شروع کی : ادھو ٹھاکرے

,

   

کورونا کی وبا کی دوسری لہرنے پورے ملک میں تباہی مچا رکھی ہے۔ ایسے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اسپتالوں میں علاج معالجے کی کمی کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو نے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بحران کی اس گھڑی میں ، متاثرہ افراد کے اہل خانہ کوخود کو تنہا نہیں سمجھنا چاہئے ، ملک کے ہر شہری کی دعائیں اور ہمدردی آپ کے ساتھ ہے۔راہل گاندھی نے جمعہ کے روز ٹویٹ کیا اور ان لوگوں سے تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اسپتالوں میں بیڈ ، وینٹی لیٹرز اور آکسیجن وغیرہ کی کمی کی وجہ سے اپنی جان گنوا دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا’ملک کے ان لوگوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جو علاج نہملنے کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھو رہے ہیں۔ آپ اس سانحے میں تنہا نہیں ہیں ۔ ملک کی ہر ریاست سے دعائیں اور ہمدردی آپ کے ساتھ ہیں۔ ساتھ ہے توآس ہے