مہاراشٹر میں کسانوں کو ملے گا تحفہ، دو لاکھ روپئے تک کا قرض ہوگا معاف:ریاستی وزیر نواب ملک نے کیا اعلان

   

ممبئی: مہاراشٹر حکومت نے کسانوں کو بڑا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دولاکھ روپئے تک کا قرض لینے والے کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا۔ یہ اطلاع ادھو حکومت میں وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مہاراشٹر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست رہی ہے، لیکن حکومت نے کوئی لاپرواہی نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی فیملی کو معاوضہ کے طور پر 50 ہزار روپئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔