مہاراشٹر کو ایک نئی حکومت کی ضرورت ہے، اور وہ جلد ہی بنے گی : دویندر فرنویس

,

   

Ferty9 Clinic

مہاراشٹر کے بی جے پی لیڈر فرنویس نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور انہوں نے مہارشٹرا میں بارش کے باعث نقصانات کےلیے مدد کی مانگ کی ملاقات کے بعد وہ میڈیا سے محو گفتگو ہوۓ۔

انہوں نے کہا کہ۔۔۔

میں نے آج وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور میں نے مہاراشٹر میں ہوۓ بے موسم بارش کے بارے میں بات چیت کی، 200 سے زائد تعلقوں نقصان ہوا ہے، کہیں 80% کہی سو فیصد بھی نقصان ہوا ہے، اور یہ بہت بڑا نقصان ہے۔ اور اسکو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کو مدد کرنی چاہیے میں نے مطالبہ کیا۔۔ وزیر داخلہ نے مدد کا وعدہ کیا اور کہا کہ سروے کی ٹیم جلد ہی بھیجی جائے گی۔

جب ان سے حکومت سازی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ۔۔

ہمیں امید ہے ہماری سرکار بنے گی کون کیا کہہ رہا ہے اور کیا کرنے جا رہا ہے اس سے ہمارا کوئی لینا نہیں ہے، اور میں اس پر کوئی رای بھی نہیں دونگا، بس اتنا کہنا چاہتا ہوں مہاراشٹر کو ایک نئی حکومت کی ضرورت ہے جو جلد ہی بنے گی۔

YouTube video