الیکشن کمیشن آف انڈیا،3 ریاستوں میں ہونےوالےاسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا آج اعلان کرسکتاہے۔ الیکشن کمیشن کی میٹنگ میں مہاراشٹر، ہریانہ اورجھارکھنڈ میں ہونےوالےاسمبلی انتخابات کی تاریخوں کااعلان ہوسکتاہے۔ان تینوں ہی ریاستوں میں اس سال کے آخری میں انتخابات ہونے ہیں۔
بتایاجارہاہےکہ مہاراشٹراورہریانہ میں اسمبلی انتخابات پہلے کرائےجائیں گے۔ انتخابات میں وقت کی کمی کے پیش نظر، دونوں ریاستوں کے لئے پہلے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ، دیوالی سے قبل مہاراشٹراورہریانہ میں ووٹنگ اور گنتی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ 2014 میں ، دونوں ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کا اعلان 20 ستمبر کو کیا گیا تھا اور ووٹنگ 15 اکتوبر کو کی گئی تھی۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔ جھارکھنڈ میں گذشتہ اسمبلی انتخابات میں 25 نومبر سے 23 دسمبر کے درمیان 5 مراحل میں ووٹنگ ہوئی تھی.
تینوں ریاستوں میں بی جے پی میں اقتدارمیں ہے۔2014 میں ان تینوں ریاستوں میں بی جے پی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ مہاراشٹرا کی 288 اسمبلی نشستوں میں سے بی جے پی کو 122 نشستیں حاصل ہوئیں تھیں اور دیویندر فڑنویس وزیراعلیٰ بنے۔ جبکہ بی جے پی کو ہریانہ کی 90 نشستوں میں سے 47 نشستیں ملی ہیں۔ منوہر لال کھٹر یہاں کے وزیراعلیٰ بنے۔وہیں جھارکھنڈ میں بی جے پی نے یہاں 77 میں سے 35 سیٹوں پر قبضہ کر لیا تھا اور رگھوبر داس ریاست کے وزیراعلیٰ بن گئے تھے۔
مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کی 288 نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ دوسری طرف ، ہریانہ اور جھارکھنڈ کی 90 اور 82 نشستوں پر انتخابات اس سال کے آخر تک متوقع ہیں۔ اکتوبر 2014 میں ان تینوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ ان کے نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔ ان تینوں ریاستوں کی قانون ساز اسمبلی کی میعاد جلد ختم ہونے جارہی ہے۔ ایسی صورتحال میں ان تینوں ریاستوں سے پہلے انتخابی پروگرام مکمل کرنا ضروری ہے ۔