مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں مودی کے 9 جلسے

   

ممبئی ۔ 7 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی ۔ شیوسینا زیرقیادت اتحاد کے امیدواروں کی تائید میں 9 عام جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ صدر بی جے پی امیت شاہ بھگوا اتحاد کے دوسرے اہم انتخابی مہم چلانے والے ہوں گے ۔ وہ 18 جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ پہلا جلسہ ضلع لاتور میں جاریہ ہفتہ ہوگا ۔ بی جے پی کے ذرائع کے بموجب نریندر مودی جلگاؤں میں 13 اکٹوبر کو جلسہ عام سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔ بعد ازاں وہ 8 انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔