مہاراشٹرا کے مواضعات میں ڈالا گیا کوئی بھی ووٹ بی جے پی کے حق میں ، عوام کا ادعا
ممبئی ؍ چندی گڑھ ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کے علاوہ دیگر ضمنی انتخابات کے نتائج کا کل اعلان کیا جائے گا۔ جمعرات کی صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی۔ مہاراشٹرا میں بی جے پی شیوسینا اتحاد کے دوبارہ اقتدار کی پیش قیاسی کی گئی۔ 288 اسمبلی انتخابات کیلئے پیر کے دن رائے دہی منعقد ہوئی تھی۔ ہریانہ میں اگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو آسانی سے اقتدار مل رہا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور وی وی پی اے ٹی پیپر ٹرائل مشین کا استعمال کرتے ہوئے رائے دہی انجام دی گئی تھی۔ مہاراشٹرا میں ششی کانت شنڈے نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس واقعہ کا سخت نوٹ لینا چاہئے کہ یہاں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی گئی ہے۔ مہاراشٹرا کے ایک موضع میں رائے دہندوں نے الزام عائد کیا کہ اے وی ایم کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی گئی ہے۔ یہاں پر لوک سبھا ضمنی انتخابات منعقد ہوا ہے۔ کسی بھی پارٹی کو ووٹ ڈالا جائے تو یہ راست بی جے پی کے حق میں جائے گا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔ این سی پی لیڈر ششی کانت شنڈے نے کہا کہ وہ خود بھی اسطرح کے واقعہ کے عینی شاہد ہیں۔ ضلع ستارا میں کورے گاؤں تحصیل کے موضع میولواڑی میں ایک پولنگ بوتھ پر انہوں نے دیکھا کہ کسی بھی پارٹی کو ڈالے جانے والا ووٹ راست بی جے پی کو جارہا ہے۔