نظام آباد :مہاراشٹرا پردیش کانگریس کے صدر و سابق اسپیکر اسمبلی نانا پاٹل آج نظام آباد پہنچنے پر صدر ضلع کانگریس موہن ریڈی نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا ۔ مہاراشٹرا کے دیگلور میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے تھوڑی دیر نظام آباد میں توقف کیا اور ضلع کانگریس بھون پہنچنے پر ان کا خیر مقدم کیا اور ان کی تہنیت پیش کی ۔ مسٹر نانا پاٹل نے مسٹر موہن ریڈی سے نظام آباد کانگریس پارٹی کے توقف اور ریاست تلنگانہ پردیش کانگریس صدر کی حیثیت سے موہن ریڈی کے جائزہ حاصل کرنے کے بعد کانگریس پارٹی کے موقف کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے پر موہن ریڈی نے بتایا کہ ضلع اور ریاست میں ریونت ریڈی کے صدر پردیش کانگریس کی حیثیت سے مقرر کئے جانے کے بعد کانگریس پارٹی مستحکم ہے آئندہ منعقد ہ انتخابات میں تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کا اقتدار پر آنا یقینی ہے ۔ ان کے ہمراہ بلارشاہ صدر وینکٹیش و دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔
