مہاراشٹرا میں 1.19 کروڑ نئے رائے دہندوں کی فہرست میں شمولیت

   

Ferty9 Clinic

ممبئی 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 1.19 کروڑ سے زیادہ نئے رائے دہندے جن کی عمریں 18 یا 19 سال کے درمیان ہیں، پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں ریاست مہاراشٹرا سے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ ریاست میں لوک سبھا کی 48 نشستیں ہیں جن کے لئے 11 ، 18 ، 23 اور 29 اپریل کو رائے دہی ہوگی۔