مہاراشٹرا میں اسمبلی الیکشن سے قبل ماحول بگاڑنے کی کوشش

   

رامگیری مہاراج کی حمایت میں پروگرام سے بی جے پی رکن اسمبلی کی اشتعال انگیز تقریر
احمد نگر(مہاراشٹرا) :مہاراشٹرا کے بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے نے ایک ریالی میں مسلمانوں کے خلاف ایک انتہائی شرانگیز بیان دیتے ہوئے کہاکہ مہنت رامگیری مہاراج کے بارے میں اگر کچھ بولا تو ہم مسجدوں میں گھس کر چن چن کر ماریں گے۔ نتیش نے شر انگیز ی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید کہاکہ اگر تمہیں اپنی قوم کی فکر ہے تو ہمارے رامگیری مہاراج کے بارے میں کچھ مت بولو ورنہ ہم اس زبان کو رہنے نہیں دیں گے۔نتیش نے مہنت رامگیری کے خلاف مسلمانوں کے احتجاجی مظاہروں کو لے کر انتباہ دیا۔ نتیش نے کہا کہ اگر تمہیں اپنی قوم کی فکر ہے تو ہمارے رامگیری مہاراج کے بارے میں کچھ مت بولو۔بی جے پی رکن اسمبلی کے اس شر انگیز اور بھڑکاؤ بیان پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔اس بیان کو بھڑکاؤ قرار دیتے ہوئے کانگریس، آر جے ڈی سمیت کئی جماعتوں نے شدید تنقید کی ہے۔اسی دوران احمد نگر پولیس نے بھی رانے کے خلاف دو مقدمے درج کیے ہیں۔بی جے پی رکن اسمبلی نے ریاست میں آنے والے الیکشن کے تناظر میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔ حالیہ دنوں میں رامگیری مہاراج نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی تھی۔ جس پر مسلمان شدید احتجاج کرتے ہوئے رامگیری مہاراج کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔جبکہ ہندو شدت پسندوں کا ایک طبقہ رامگیری مہاراج کی حمایت میں سامنے آیا ہے۔ اسی سلسلے میں اتوار کو رامگیری مہاراج کی حمایت میں پروگرام رکھا گیا تھا، اسی پروگرام میں بی جے پی رکن اسمبلی نے بھی شرکت کی ۔