مہاراشٹرا میں آدم خور شیر کو پکڑ لیا گیا

   

چندر پور 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک شیر جس نے مہاراشٹرا کے ضلع چندرپور میں تاڈوبا اندھاری ٹائیگر ریزرو کے اطراف و اکناف کم از کم 5 افراد کو ہلاک کیا تھا، اُسے فاریسٹ کے عملہ نے پکڑ لیا ہے۔ ایک عہدیدار نے آج بتایا کہ KT-1 نامی شیر کو غشی کا انجکشن دے کر پکڑا گیا۔ یہ آدم خور شیر فبروری سے مختلف علاقوں میں5 افراد کی جان لے چکا تھا۔ اُسے گوریواڑہ رسکیو سنٹر منتقل کردیا گیا۔