ممبئی ۔ 9 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں حلقہ شاہ پور کے این سی پی رکن پانڈو رنگ وارورا نے آج قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ۔ وارورا نے شیوسینا کے ٖلیڈر اور ریاستی وزیر محنت عامہ ایکناتھ شنڈے کے ساتھ اسمبلی کے اسپیکر ہری بھاکر بگاڈے کے اجلاس پہونچکر مکتوب استعفیٰ حوالے کیا ۔ شردپوار کے زیرقیادت اس پارٹی ( این سی پی ) کے ریاستی اسمبلی میں 41 ارکان تھے ۔ حلقہ مالیشراس کے رکن ہنمنت ڈولاس کا اپریل میں انتقال اور اب وارورا کے استعفیٰ کے بعد 288 رکنی ایوان میں اُن کی پارٹی کے ارکان کی تعداد 39ہوگئی ہے۔
11 سال میں بینکوں کو
1.85 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی
نئی دہلی ۔ 9 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا ک آج مطلع کیا گیا کہ 2008-09 سے تاحال یعنی تقریباً 11 سال کے دوران ملک کے مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں نے دھوکہ دہی کے تقریباً 44,016 واقعات کی شکایت درج کروائی ۔ ان واقعات میں مجموعی طورپر 1,85,624 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی ہوئی ہے ۔ مملکتی وزیر فینانس انوراگ ٹھاکر نے تحریری بیان میں بتایا کہ 2016-17 کے دوران 3,927 واقعات میں 25,883.99 کروڑ روپئے کا دھوکہ دیا گیا جو 11 سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
