ممبئی : کورونا وائرس وباء کے بعد مہاراشٹرا میں اب برڈ فلو کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ برڈ فلو نے کورونا کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو بھی متاثر کردیا ہے۔ ودربھا میں بھی برڈ فلو کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ یہ علاقہ کورونا وائرس سے بھی متاثر رہا ہے۔ ضلع نظم و نسق نے بتایا کہ برڈ فلو خطرہ کے باعث 33 ہزار مرغیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ اِس خطرہ سے نمٹنے کے لئے 150 افراد پر مشتمل ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کا خطرہ حکومت اور مقامی انتظامیہ کے لئے مصیبت بنی ہوئی ہے۔ اب برڈ فلو کا خطرہ بڑھنا خطرہ سے خالی نہیں۔