ممبئی ۔23 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کی اے ٹی ایس نے آج آٹھ مردوں اور ایک نابالغ بچے کو تھانے اور اورنگ آباد سے گرفتار کیا ہے ۔ وہ مبینہ طورپر مختلف مقامات پر دہشت گرد حملے کرنے کی سازش کررہے تھے ۔ اُن کا تعلق دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے تھا ۔ پولیس کے بموجب اے ٹی ایس ٹیم نے گزشتہ دو دن کے دوران دھاؤں کے موقع پر اُنھیں گرفتار کیا، تاہم قبل ازیں گروہ اور کوئی دہشت گرد سرگرمی انجام نہ دے سکا ۔ دیگر مشتبہ افراد کو کئی ہفتوں میں گرفتار کیا گیا ۔