مہاراشٹرا میں سرکاری ملازمین کو ہفتہ میں ایک دن حاضری لازمی

   

ممبئی 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا حکومت نے آج کہا کہ سرکاری ملازمین کیلئے ہفتے میں کم از کم ایک دن دفتر پر حاضری ضروری ہے بصورت دیگر ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائیگی ۔ اڈیشنل چیف سکریٹری ( فینانس ) منوج سونک کے بموجب تمام سرکاری محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے آفیسروں اور ملازمین کا روسٹر تیار کریں۔ تمام ملازمین کیلئے کورونا لاک ڈاون کے دوران ہفتے میں ایک دن کم از کم دفتر پر حاضری لازمی ہے بصورت دیگر ان کی تنخواہ میں کٹوتی کی جائے گی ۔