ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے پیٹ میں بھی بچہ
حیدرآباد۔یکم فروری (سیاست نیوز) مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں ایک عجیب و غریب کیس منظر عام پر آیا ہے جسے قدرت کا کرشمہ ہی کہا جا سکتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں چیک اَپ کیلئے آئی ایک 9 ماہ کی حاملہ خاتون کے پیٹ میں پلنے والے بچے کے پیٹ میں جنین پایا گیا ہے۔ اس حمل کو طبی زبان میں جنین میں جنین (Fetus in Fetu)کہتے ہیں۔یہ کیس اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک ہفتہ قبل ایک حاملہ خاتون سونوگرافی کیلئے بلڈھانہ کے ضلع اسپتال آئی۔ ڈاکٹروں نے خاتون کی سونوگرافی کی تو رحم میں بچہ صاف نظر آرہا تھا۔ ڈاکٹرس نارمل ڈیلیوری کرنے کی کوشش میں تھے۔ جبکہ خاتون کی عمر 32 سال ہے اور اس کے پہلے ہی سے 2 بچے ہیں۔اللہ نے انسانوں کو اس طرح پیدا کیا ہے کہ عورتیں ایک خاص عمر کے بعد اور اپنی جسمانی ساخت میں تبدیلی کے بعد ہی بچہ پیدا کرسکتی ہیں لیکن ماں کے پیٹ کے اندر بچے کے پیٹ میں جنین کی نشوونما دیکھ کر ڈاکٹرس بھی حیرت زدہ ہیں۔ طبی اصطلاح میں وہ حمل جس میں 9 ماہ کے بچے کے رحم میں دوسرا بچہ پلتا ہے ، اُسے جنین میں جنین کہا جاتا ہے۔سرجن بھگوت بھوسامری کے مطابق یہ بچوں میں ایک عام رجحان ہے۔ اس میں ایک بچے کے پیٹ میں دوسرا بچہ پروان چڑھتا ہے۔ تقریباً ہر پانچ لاکھ حاملہ خواتین میں ایسا ایک کیس ہوتاہے، مگر بچے کی پیدائش کے بعد اسے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن یہ جنین ماں اور اس کے بڑے بچے کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔ اب سب کی نظریں ڈاکٹروں پر ٹکی ہوئی ہیں۔ ٹکنالوجی کے اس دور میں دیکھنا یہ ہوگا کہ ڈاکٹر اس کا کیا حل نکالتے ہیں۔2