کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے ماسک لگانا لازمی، تمام رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری ضروری
ممبئی :حکومت مہاراشٹر نے ریاست بھر میں مسجد ، مندر سمیت تمام عبادت گاہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر 16 نومبر سے عمل کیا جائے گا۔ لیکن ماسک لگانا لازمی یوگا۔مہاراشٹر میں مسجد ، مندر سمیت تمام عبادت گاہیں پیر سے کھلیں گی ۔ حکومت مہاراشٹر نے ریاست بھر میں مسجد ، مندر سمیت تمام عبادت گاہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر 16 نومبر سے عمل کیا جائے گا۔ لیکن ماسک لگانا لازمی یوگا۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اعلان کیا کہ پیر کو پڈوا تہوار کے موقع پر ریاست میں مندروں،مسجدوں سمیت تمام مذاہب کی عبادت گاہیں کھول دی جائیں گی۔ اس سلسلے میں شہریوں سے اپنی اپیل میں وزیر اعلی نے کہا کہ دیوالی پر کورونا کا اثر ختم ہوگیا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے جہنم جیسے حالات پیدا ہوگئے۔ اگرچہ یہ عفریت آہستہ آہستہ ٹھنڈی ہوگئی ہے۔وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے اس موقع پر کہا کہ ریاست کے عوام نے اس عرصے میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ دوسری ریاستوں کے مقابلے میں مہاراشٹر میں صورتحال بے قابو نہیں ہوئی ۔ مہاراشٹرمیں ہمیشہ سے اولیاء اللہ، بزرگوں کا اثر اور تیرتھ استھان واقع ہیں۔ تاہم ، احتیاط کے طور پرعیدین ، ہولی ، گنیش اتسو ، نوراتری اور پنڈھاری کی تقریبات نہیں ہوئی ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ ماؤنٹ میری جیسے تہواروں کے حوالے سے نظم و ضبط کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ اس دوران تمام عبادت گاہیں بند کردی گئی تھیں ، لیکن ڈاکٹروں ، نرسوں ، وارڈ بوائز کی شکل میں فرشتے سفید پوش لباس میں متاثرین کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔ خدا ہمارے ساتھ تھا ، لیکن اب حکومت نے پڈوا کے موقع پر مندروں ،مسجدوں سمیت تمام عبادت گاہوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن ہر ایک کو قواعد و ضوابط کی سختی سے پیروی کرنا ہوگی۔
