گونڈیا : پولیس نے تین افراد کو اس وقت گرفتار کرلیا جب گونڈیا میں ایک قیامگاہ پر دھاوے کے دوران چیتے کی کھال کے ساتھ یہ تینوں افراد دستیاب ہوئے۔ پولیس کے بموجب کھال 5.11 فیٹ تھی اور اس کی قیمت بین الاقوامی بازار میں لاکھوں روپئے ہوتی ہے۔ بعدازاں پولیس نے تینوں کو مزید کارروائی کیلئے محکمہ جنگلات کے حوالہ کردیا۔