مہاراشٹرا کابینہ میں توسیع ‘ سنجے راوت کی عدم شرکت

   

ممبئی 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں آج شیوسینا زیر قیادت حکومت نے کابینہ میں توسیع کی اور اس تقریب میں اپوزیشن بی جے پی کے علاوہ سینئر شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے شرکت نہیں کی ۔ بی جے پی کا کہنا تھا کہ چونکہ حکومت نے کسانو سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے اس لئے اس نے تقریب میں شرکت ضروری نہیںسمجھی ۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ کابینہ میں توسیع کی تقریب ضرورت سے زیادہ جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی تھی ۔ تقریب میں سنجے راوت کی عدم شرکت کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے اپنی کابینہ میں آج 26 کابینی اور 10 منسٹر آف اسٹیٹ وزراء کو شامل کیا ہے ۔