مہاراشٹرا کو بدنام کرنے کی سازش:ادھو ٹھاکرے

,

   

ممبئی : چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بعض افراد کا احساس ہے کہ اب کورونا وائرس ختم ہوگیا ہے ۔ اب انہیں اپنا سیاسی کھیل شروع کرنا چاہئیے ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹرا کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ میں سیاست کے تعلق سے بات نہیں کروں گا ۔ میری خاموشی کا مطلب یہ نہیں کہ میں جواب نہیں دے سکوں گا ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت مراٹھا تحفظات کا مسئلہ نہیں اٹھائے گی بلکہ دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوں گی ۔ سپریم کورٹ نے حال ہی میں مراٹھا کوٹہ پر عمل آوری کو روک دیا تھا ۔