مہاراشٹرا کی مہا وکاس اگھاڑی متحد

   

ممبئی : مہاراشٹرا کی شیوسینا پارٹی میں بغاوت کے باعث مشکل حالات کا شکار ہے لیکن حکومت میں شامل مہا وکاس اگھاڑی کی اتحادی جماعتیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس نے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کی موجودہ بحران کے حالات میں بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کیا ہے۔ دونوں اتحادی جماعتوں این سی پی اور کانگریس نے اِس اعتماد کا اظہار کیاکہ سیاسی بحران جلد ہی ختم ہوجائے گا۔ دونوں جماعتوں نے کہاکہ وہ مہا وکاس اگھاڑی اور ادھو ٹھاکرے کے ساتھ آخر تک رہیں گے۔ دونوں جماعتوں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال پیدا ہوتی ہے تو وہ اپوزیشن بنچوں پر بھی بیٹھنے کے لئے تیار ہیں۔ این سی پی سربراہ شردپوار نے انتباہ دیا کہ باغیوں کو اُس وقت خمیازہ بھگتنا پڑے گاجب وہ عوام کا سامنا کریں گے۔