مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں 24 اپریل کو بی آر ایس کا تیسرا جلسہ

   

جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر ، تلنگانہ ماڈل کو ڈیجیٹل اسکرین کے ذریعہ عوام میں پیش کیا جائے گا
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : مہاراشٹرا میں دو جلسوں کی کامیابی کے بعد پر جوش رہنے والی بی آر ایس پارٹی نے 24 اپریل کو اورنگ آباد میں تیسرا جلسہ عام منعقد کرنے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کے سی آر نے قومی سیاست میں اہم رول ادا کرنے کے لیے علاقائی جماعت ٹی آر ایس کو قومی جماعت بی آر ایس میں تبدیل کردیا اور ابھی تک مہاراشٹرا کے دو مقامات کندہار لوہا اور ناندیڑ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جو کامیاب رہے ہیں ۔ مہاراشٹرا میں عوام کی بی آر ایس کو بڑے پیمانے پر تائید حاصل ہورہی ہے ۔ مختلف جماعتوں کے قائدین سابق ارکان اسمبلی وغیرہ مہاراشٹرا میں بی آر ایس میں شامل ہورہے ہیں ۔ بی آر ایس کی مہاراشٹرا میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر نے 24 اپریل کو اورنگ آباد میں بی آر ایس کا تیسرا جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بی آر ایس کے رکن اسمبلی جیون ریڈی ، وینوگوپال چاری ، مہاراشٹرا بی آر ایس پارٹی کسان سمیتی صدر مانک کدم سابق رکن اسمبلی شنکرانا کو جلسہ عام کی تیاریوں کی ذمہ داری سونپی گئی ۔ ضلع اورنگ آباد کے 9 اسمبلی حلقوں میں تلنگانہ حکومت کی فلاحی اسکیمات کی بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ تلنگانہ کی ترقی فلاحی اسکیمات تشہیری رتھ پر ڈیجیٹل اسکرین لگاتے ہوئے شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے ۔ بی آر ایس کے رکن اسمبلی جیون ریڈی نے کہا کہ مہاراشٹرا میں بی آر ایس توقع سے زیادہ مقبولیت حاصل کررہی ہے ۔ کانگریس ، این سی پی ، بی جے پی اور شیوسینا کی کارکردگی سے عوام بدظن ہوچکے ہیں اور بی آر ایس کو امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں تلنگانہ ماڈل سے مہاراشٹرا کے عوام بہت زیادہ متاثر ہیں ۔۔ ن