تھانے 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسکولس اور کالجس جو مہاراشٹرا کے ضلع پال گھر کے ساحلی علاقہ میں ہے، 6 تا 8 نومبر موسلا دھار بارش کی وجہ سے بند رہیں گے۔ پال گھر کے ماہی گیروں اور پڑوسی اضلاع کے ماہی گیروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں۔ ضلع پال گھر کے کلکٹر کیلاش شنڈے ، چیف سکریٹری اجوے مہتا نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے 3دن کی تعطیلات کا اعلان کیا۔ ساحل پر واقع دیہاتوں کو چوکسی کی ہدایت دی گئی ہے۔