مہاراشٹرا کے وزیر منڈے کورونا سے متاثر

   

اورنگ آباد، 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر کے سماجی انصاف کے وزیر دھنّجے منڈے اور ان کے پانچ ملازمین کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ان سبھی کو 28 دن تک ‘ہوم کوارنٹین’ میں رہنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ذرائع نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔مسٹر منڈے بدھ کے روز ممبئی کے ضلع بیڈ میں کلکٹر آفس میں ایک میٹنگ شامل ہوئے تھے ۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ جون کو ایک کورونا متاثر کنبے کے رابطے میں آئے تھے ۔گزشتہ ہفتے انہوں نے بیڈ ضلع کے امباجوئی میں کووڈ 19 ٹسٹنگ لیب کا بھی افتتاح کیا تھا۔