مہاراشٹرا کے وزیر پر کرپشن کا الزام

   

ممبئی : مہاراشٹرا کے وزیرٹرانسپورٹ انیل پرب اور 6 آفیسرس پر کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ پولیس نے الزامات کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی پینل تشکیل دیا ہے۔ ناسک ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کے ایک معطل شدہ موٹروہیکل انسپکٹر نے آر ٹی او ڈپارٹمنٹ میں تبادلوں اور پوسٹنگ کیلئے کروڑہا روپئے کے کرپشن کا الزام عائد کیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے انہیں اور مہاراشٹرا حکومت کو بدنام کرنے کیلئے اسے ایک سازش قرار دیا۔