مہاراشٹرا:شب معراج پر وقتی پابندی

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : ریاست مہاراشٹر امیں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیشِ نظر ریاستی حکومت دوبارہ سرگرم ہوگئی ہے۔ حکومت نے ایک جی آر جاری کرتے ہوئے شب معراج پیش نظر عوامی تقریبات پر وقتی پابندی عائد کر دی ہے کیونکہ ریاست میں کورونا وبا میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اس کے پس منظر میں حکومت مہاراشٹر انے شب معراج کیلئے رہنمایانہ خطوط مرتب کئے ہیں ۔اس سال شب معراج بھیڑ کے جمع ہونے پر حکومت ِ مہاراشٹر نے پابندی عائد ہے اور مقررہ حد میں ہی مساجد میں عبادت کرنا ہے۔واضح رہے 11 مارچ کی شب سے 12 مارچ کی صبح تک کسی بھی قسم کے جلسے جلوس اور عوامی تقریبات پر پابندی عائد رہے گی۔