مہاراشٹرمیں تمام فرقوں اور طبقات سے انصاف ہوگا:اسپیکر

   

Ferty9 Clinic

ممبئی3جنوری (سیاست ڈاٹ کام )مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت تمام فرقوں اور طبقات کے ساتھ جن کا تعلق کسی بھی۔مذہب اور ملت سے ہوگا ہر حال میں انصاف کرے گی ۔اس کا اظہار ریاستی اسمبلی کے اسپیکر نانا پٹولے نے جنوبی ممبئی میں اسلام جمخانہ کے استقبالیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں۔نے کہاکہ ریاست میں اتحادی حکومت عوام کی خدمت کے اپنے مقصد میں کامیاب ہوگی۔انہوں نے مرکز کی بی جے پی لیڈرشپ بلکہ وزیراعظم مودی سے ناراضگی کے بعد پارٹی سے استعفی دے دیا تھااور کانگریس کی ٹکٹ پر ناگپور سے کامیاب ہوئے ۔ایک بار پھر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 2014 میں بی جے پی کو ملک کا اقتدار ملنا اس ملک کی تباہی کی شروعات ہے ،حالانکہ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ بھی اس کا حصہ تھے ،لیکن اس کا جلد ہی احساس ہوگیا کہ بی جے پی عوام دشمن ہے ۔دراغل عوام۔کیے جانے وعدوں سے ہٹ کر کام کیے جانے لگے ۔اور ایسا لگنے لگا کہ ہم جس مقصد سے منتخب ہوئے ہیں ،وہ نہیں کر پارہے ہیں۔اس لیے ملک کو نقصان پہنچانے والی بی جے پی کو ترک کردیا ہے ۔اسپیکر ناناپٹولے نے کہاکہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں ہم نے ریاست کی ترقی اور فلاح وبہبود میں سبھی کو شامل۔کرنے عزم کیا اور مہاوکاس اگھاڑی سبھی کو ترقی روزگار اور ہر شعبے میں موقع دے گی،اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی۔