مہارانا پرتاپ کی اولاد بی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی: راجستھان میں اسمبلی انتخابات سے پہلے آج یہاں مہارانا پرتاپ کی اولاد وشوراج سنگھ میواڑ اور کرنی فوج کے سربراہ رہے آنجہانی لوکندر سنگھ کالوی کے بیٹے بھوانی سنگھ کالوی آج یہاں بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔بی جے پی کے مرکزی دفتر میں مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال، راجستھان پردیش بی جے پی کے صدر سی پی جوشی اور ایم پی دیا کماری کی موجودگی میں دونوں شخصیات نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔راجستھان میں اسمبلی انتخابات 25 نومبر کو ہونے ہیں اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ بی جے پی نے راجستھان اسمبلی کی 200 میں سے 41 سیٹوں کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے اور باقی امیدواروں کا بھی جلد اعلان ہونے کا امکان ہے ۔