اٹاوہ : اترپردیش پریاگ راج میں آئندہ جنوری میں مہاکمبھ اسنان میں اٹاوہ سے 410 روڈ ویز بسیں براہ راست پریاگ راج جائیں گی۔ ٹرانسپورٹ نگم ریجنل منیجر امیش سی ایس آریہ نے بتایا کہ عوام کو سیدھے پریاگ راج بھیجنے پرائیویٹ بسوں کی خدمات حاصل کی جائیں گے ۔اس کی ذمہ داری اے آر ٹی کو سونپی گئی ۔اس کیلئے خانگی بس اڈے کی نشاندہی کی جائیگی جس سے عوام ایک مقام سے سیدھا بس پر چڑھ سکیں گے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ دیا شنر سنگھ نے مہاکمبھ کے سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کی۔ انہوں نے ضلع کے افسران سے مہاکمبھ اسنان کو حوالے جائزہ میٹنگ کی۔ ٹرانسپوٹ نگم کے ریجنل منیجر نے بتایا کہ اٹاوہ میں دوسرے مرحلے میں 18جنوری سے 23فروی تک 410 بسیں سیدھے پریاگ راج بھیجی جائیں گی۔ اس کی تیاریاں جنگی پیمانے پر چل رہی ہیں۔ اس کی مرمت کی جارہی ہے ۔ دیگر بسوں کے مرمت کا کام چل رہا ہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ضلع سے سیدھے پریا گراج جانے والے مسافروں کوآنے جانے میں کوئی دقت نہ ہو۔ اس کے لئے محکمہ کے افسران کی ڈیوٹی لگائی جائے ۔ ساتھ ہی بسوں کی کمی نہ ہو اس لئے پرائیویٹ بسوں کی بھی خدمات حاصل کی جائیں۔